274

اے این پی دروش کا ہارون بلور کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار، دہشتگردی کے سنگین واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ

عوامی نیشنل پارٹی چترال ون کے انفارمیشن سیکرٹری اسمعیل مغل نے
پشاور میں اے این پی کے کارنر میٹنگ میں خودکش حملے میں ہارون بلور کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں بہادر قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکیں۔۔ بلور فیملی کادہشت گردی کے خلاف جنگ میں لا زوال قربانیاں دینے پر پوری قوم اُن کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی چترال شہید اکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھی گی اورعوامی نیشنل پارٹی تحصیل دروش دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور دہشتگردی کے سنگین واقعے میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار  کرنےکا مطالبہ کرتے ہیں اور ان دہشت گروں کے سہولت کاروں سارے عام پھنسی کا پُرزور مطالبہ کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں