چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) جشن شندور کے موقع پر چترال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی مالی اور تکنیکی معاونت سے بزنس کانفرنس منعقد کی جس میں چترال اور گلگت بلتستان کے بزنس سے وابستہ شخصیات ، متعلقہ سرکاری محکمہ جات کے سینئر افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی صدر سرتاج احمد خان نے کانفرنس کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ چترال اور گلگت بلتستان ایک دوسرے کے ساتھ رشتوںمیں تاریخی طور پر باندھے ہوئے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ یہ دو علاقے معاشی ترقی کے سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا ہاتھ بڑہائیں اور سیاحت ، معدنیات اور پن بجلی کے شعبوںمیں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر علاقے میں معاشی سرگرمیوںمیں تیزی لاکر علاقے میں خوشحالی لائیں۔ گلگت بلتستان کے وزیر ٹورزم فدا خان فدا کی زیر صدارت اس کانفرنس میں گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر جعفراللہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ کلکٹر کسٹمز خیبر پختونخوا ڈاکٹر اویس جدون، ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائرکٹر سریر الدین، خیبر پختونخوا اکنامک زون ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اویس خان، عباداللہ، مدثر، ٹورزم کارپوریشن خیبر پختونخوا (ٹی سی کے پی )کے منیجنگ ڈائرکٹر مشتاق احمد خان، محکمہ معدنیات کے عمر حسن ، آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے امتیاز احمد بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اویس خان کا کہنا تھاکہ چترال میں ماربل اور گرینائٹ کی بہت ہی