222

خیبر پختونخوا بار کونسل کا پشاور ، بنوں اور کوئٹہ دھماکو ں پر شدید غم و غصہ اور اظہارِ ہمدردی

پشاور(پریلیز)خیبر پختونخوا بار کونسل کا وائس چیئر مین فدا محمد خان اور چیئرمین انتظامی کمیٹی ملک خالق داد اعوان نے پشاور، بنوں اور کوئٹہ بم دھماکوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور شہدا کیلئے دُعا مغفرت ، زخمیوں کی صحت یابی اور غم زادہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرناحکومت وقت کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردی کے شکار تمام شہداء اور زخمیوں کو شہداء پیکج میں شامل کیا جائے۔ 20 نکات پر مشتمل نیشنل ایکشن پلان کے مطابق “زیرو ٹالرنس فار ٹیرر ازم از سرِ نو جائزہ لیا جائے کیونکہ زیرو ٹالرنس فار ٹیررازم کی بجائے دوبارہ دہشت گردوں کے حملے شروع ہوگئے ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر دھماکوں کی تحقیق کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو آزادی بھی وکلاء نے دی ہے اور ہر امر کے خلاف آواز بھی اُٹھائی ہے ۔ قانون کی بلادستی اور مظلوم عوام کی بھلا کیلئے وکلاء نے کسی قربانی سے دریغ نہیں کی ہے۔ اور نہ کرینگے ۔لہذا دہشت گردی کی جلد از جلد بیخ کنی کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں