231

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے، جمائمہ افریدی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمائمہ افریدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے۔قبائلی ضلع خیبر کے تحصیل جمرود میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی منشور کے متعلق خواتین میں اگاہی پھیلانے کی غرض سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پی پی پی ضلع خیبر خواتین ونگ کے صدر جائمامہ افریدی سمیت کثیر تعداد میں علاقے کے خواتین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمائمہ افریدی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور ہمیشہ خواتین کی ترقی کے لئے آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی برسر اقتدار آنے سے بے نظیر فوڈپروگرام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچایا جائیگا، جس کے تحت خوراکی اشیاٗ کے بڑے بڑے سٹور بنائیں جائینگے جس میں خواتین کو خصوصی توجہ دی جائیگی۔بے نظیر انکم سپورٹ کے بارے میں جائمامہ کا کہنا ہے کہ  اسی پرگرام کی بدولت ان کے حلقے کے اٹھائیس ہزار گھرانوں کو مالی امداد فراہم کی جارہی ہے اور آئندہ دور میں یہ رقم پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار تک کرینگے، جس سے غریب قبائلی خواتین کو کافی فائدہ پہنچ جائیگا۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ قوم کے لئے اپنی سر کی قربانی دی۔جمائمہ خان نے قبائلئ خواتین سے کہا کہ آمدہ الیکشن میں دل کھول کر حصہ لیں اور پی پی پی کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں