206

اپر چترال میں ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ عید علی

گولین گول پاور ہاؤس میں 106میگاواٹ بجلی موجود ہونے کے باوجود اپر چترال میں 20 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہوکے رہ گئی ہے جس کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے ان خیالات کا اظہار سماجی کارکن اور نائب ناظم ویلج کونسل پرواک عید علی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اپر چترال میں جاری اس ناروا لوڈ شیڈنگ کا خاتمی نہ ہوا تو عوام 25 جولائی کو ووٹ ڈالنے گھروں سے باہر نہیں نکلیں گے، انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی ڈاکٹر دوست محمد، ڈپٹی کمشنر چترال اور دوسرے حکام سے مطالبہ کیا کہ محکمہ پیڈو کی جانب سے عوام کو اندھیرے میں رکھنے پر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اپر چترال میں جاری ناروا لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اپر چترال کے عوام 25جولائی کو ووٹ ڈالنے گھروں سے نہیں نکلیں گے۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں