چترال (نمائند ہ ڈیلی چترال نیوز) گزشتہ سینٹ الیکشن کے موقع پر پارٹی سے نکالی جانے والی سابق رکن صوبائی اسمبلی فوزیہ بی بی نے ضلعے کے طول وعرض میں اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ عام انتخابات میں متحدہ مجلس عمل چترال کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپنی حمایت سے وہ ایم ایم اے کی دونوں امیدواروں کو کامیاب کریں گے ۔ اتوار کے روز چترال ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ پر ایم ایم اے کی ضلعی صدر قاری عبدالرحمن قریشی اور جنرل سیکرٹری مولانا جمشید احمد کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپنے دور ایم پی اے شپ میں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنان کو لے کر ضلعے کے ہر کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور عوام کی خدمت کی اور پارٹی قائد کی غلط فیصلے سے دلبرداشتہ ہوکر وہ سیاسی جدوجہد میں ان کا ساتھ دیتے ہوئے ایم ایم اے کے لئے کام کرنے کا وعدہ کئے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم ایم اے کی حمایت غیر مشروط کررہی ہیں جبکہ کسی سیاسی جماعت میں باقاعدہ شمولیت وہ بعد میں کریں گی جب عمران خان کے خلاف دائرہ کردہ ان کی کیس کا فیصلہ آجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنے حامیوں سمیت نہ صرف ایم ایم