242

عشریت میں پی پی پی کے دیرینہ رہنما صابر جان نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ ایم ایم اے میں شمولیت کااعلان

چترال ( ڈیلی چترال نیوز) عشریت میں پی پی پی کے دیرینہ رہنما صابر جان نے اپنے سینکڑوں حامیوں کو لے کر اپنی پارٹی سے ہمیشہ کے لئے رشتہ ناطہ توڑ کر ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے آنے والے انتخابات میں علاقے کے پولنگ اسٹیشنوں میں اسے نمایان کامیابی دلانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایم ایم اے کی ضلعی دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صابر جان نے پی پی پی سے دلبرداشتہ ہوکر ایم ایم اے میں باضابطہ طور پر شمولیت کا اعلان کردیا ۔ عشریت میں منعقدہ اپنے اعزاز میں منعقدہ شمولیتی جلسے میں ان کا کہنا تھاکہ ان طوفانی حالات میں مملکت خداداد پاکستان کو متحدہ مجلس عمل کی قیادت ہی سنھبال سکتی ہے جوکہ قرآن وحدیث کی علم سے مزین ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی دیانت دار اور مخلص قیادت فراہم کرتے ہیں جن کے دامن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ عشریت کے عوام آنے والے الیکشن میں کتاب پر بھاری تعداد میں مہر لگاکر دینی جماعتوں کی اس عظیم اتحاد کو کامیابی سے ہمکنار کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں