چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی این اے ون چترال سے نامزداُمیدوارسابق ایم پی اے سلیم خان ،پی کے ون چترال سے امیدوارحاجی غلام محمد،اپرچترال کے صدرامیراللہ اوردیگرپارٹی جیالوں نے مستوج،چونئچ اورتورکہوکے مختلف علاقوں میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی طاقت پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے‘ عام انتخابات میں کامیابی عوام کا مقدرہوگی‘ نوجوان قائد بلاول بھٹو زرداری ترقی اور خوشحالی کے تمام تشنہ خواہوں کوتعبیر دیں گے وہ وقت دور نہیں جب ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کی حکمرانی کا سورج طلوع ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر شہید کی طرح بلاول بھٹو ز رداری کے دل میں بھی غریبوں کا درد ہے اور وہ بھی غریب عوام کی زندگی بدلنے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔ اپرچترال کے