چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) محکمہ صحت چترال کے زیر اہتمام ‘ماں اور بچے کا ہفتہ ‘پیر کے دن سے شروع ہوگیا ہے جس کے دوران ضلع بھر میں ان بچوں کو ویکسین پلائے جائیں گے جوکہ کسی وجہ سے گزشتہ مہم کے دوران رہ گئے ہوں، پانچ سال تک کے عمر کی بچوں کو کیڑے مار ادویات دئیے جا نے کے ساتھ حاملہ خواتین کو تشنج کےِ خلاف انجکشن لگائے جائیں گے جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے بارے میں عوامی آگہی پھیلائی جائے گی ۔ پیر کے دن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر چترال کے دفتر میں ماں اور بچے کا ہفتہ شروع کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر اسرار اللہ،نیشنل ہیلتھ پروگرام کے ڈسڑکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر ارشاد احمد، سابق ہیلتھ افیسراور مہمان خصوصی ڈاکٹر ابراہیم خان، ای پی آئی کواڈینٹرڈاکٹرفیاض رومی اور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ نے کہاکہ سال میں دو دفعہ منعقد ہونے یہ مہم انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے دور رس نتائج