تازہ ترین
Home >> تازہ ترین >> یونین کونسل ارندوکے مختلف ویلچ کونسل سے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادمسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان

یونین کونسل ارندوکے مختلف ویلچ کونسل سے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والے درجنوں افرادمسلم لیگ (ن)میں شمولیت کااعلان

دروش(ڈیلی چترال نیوز)یونین کونسل ارندوکے مختلف ویلچ کونسلزکے وردگ قوم سے تعلق رکھنے والے عمائدین نے تحصیل الیکشن آفس دروش میںآکرباقاعدہ طورپرپاکستان مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کااعلان کیا۔شامل ہونے والوں میں حاجی لال زمان ،حاجی سعداللہ پاچاخان،جمعہ دین ،امان اللہ ،اکبرخان ،معتبرخان وغیرہ شامل ہیں۔عمائدین نے اس موقع پرکہاکہ ہماراتعلق اس پہلے سیاسی جماعتوں سے تھا۔ہم سابق ایم این اے شہزادہ افتخارالدین اورمیاں نوازشریف کی چترال کے لئے خدمات کے اعتراف میں مسلم لیگ (ن )میں ہونے کاارادہ کیاوراپنے اپنے علاقوں میں جاکرنوازشریف کاجھنڈاگھرگھرلہران کے عظم کااظہارکیا۔اس موقع پرمسلم لیگ (ن)ضلع چترال کے نائب صدرراجہ محمدکلاامی ،شہزادہ ہشام الملک ،مسلم لیگ ن کے دوسرے رفقاء نے نئے شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہااوران کوہارپہنائے گئے۔


error: Content is protected !!