256

پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی دو وکٹیں اڑا دیں،عیداللہ شامیرسنگوراورفدالرحمن لاوی اپنے خاندانوں سمیت پی پی پی میں شامل

چترال (نامہ نگار)پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کی دو وکٹیں اڑا دیں، پاکستان تحریک انصاف کے سرگرام رکن عیداللہ شامیرسکنہ سنگوراورفدالرحمن سکنہ لاوی دورش نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔جمعرات کے روزپی پی پی کے ضلعی دفترمیں پاکستان تحریک انصاف کے اہم ورکر عیداللہ شامیرنے ضلعی عہدداروں سے ملاقات کے بعدپی پی پی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ 25جولائی کوتیرکے نشان پرمہرلگاکرنامزداُمیدواروں کوبھاری اکثیرت سے کامیاب بنائیں گے ۔آنے والے الیکشن میں سنگورکے دونوں پولنگ اسٹیشنوں میں پی پی پی کی جیت ہوگی۔اس موقع پرضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،افس سیکرٹری صاحب جان اوردیگرپارٹی ورکروں نے انہیں خوش آمدیدکہتے پارٹی کے کیمپ اورہارپہنایا۔اسی طرح تحصیل افس دروش میں لاوی سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سرگرام رکن فدالرحمن نے اپنے خاندان سمیت پی پی پی میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی شہیدوں ،غازیوں، مجاہدوں اور جیالوں کی پارٹی ہے اور جمہوریت کی راہ میں قربانیوں سے پیپلز پارٹی کی تاریخ بھری پڑی ہے۔اور پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ چترال کے مسائل کو اہمیت دی ہے۔تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ اوردیگرپارٹی جیالے انہیں ہارپہناکرخوش آمدیدکہتے ہوئے کہاکہ الیکشن میں پی پی پی کی کامیابی یقینی ہے اور حکومت میں آ کر دیرپا اور پائیدار امن کے قیام کیلئے کاوشیں جاری رکھیں ،تعلیم ،اور صحت کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email