182

ANPارندوگول کے سینئررہنماملک ظفرخان مشوانی 200اورمسلم لیگ (ن) اکروئے ارندوکے رضاء خان اورمحمدظاہرخان 80افرادکی نمائندگی کرتے ہوئے PPPمیں شامل

چترال (نامہ نگار) صدرپاکستان پیپلزپارٹی یونین کونسل ارندو حاجی غازی خان کی انتھک کوششوں سے عوامی نیشنل پارٹی ارندوگول کے سینئررہنماملک ظفرخان مشوانی 200اورمسلم لیگ (ن) اکروئے ارندوکے رضاء خان اورمحمدظاہرخان 80افرادکی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کردیا۔پارٹی کے ضلعی دفترمیں ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،قاضی وقاص احمد،چیئرمین موری اوردیگرنے انہیں ہارپہناکرخوش آمدیدکہا اور کہاکہ ارندو دراصل پہلے سے پی پی پی کا گڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ارندو سمیت دوسرے سرحدی علاقوں کے عوام اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی پی پی ہی غریبوں کی واحد جماعت ہے جوکہ ترقی پر یقین رکھتی ہے اور 25جولائی کو ان علاقوں کے عوام تیر پر مہر لگاکر بھٹو شہید کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email