چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی این اے۔ 1چترال سے امیدوار شہزادہ افتخارالدین نے کہا ہے کہ چترال کے عوام 2013ء کی طرح اب بھی احسان شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرکے میاں نواز شریف کا ہاتھ مضبوط کریں گے جس نے لواری ٹنل پراجیکٹ اور گولین گول ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کا 80فیصد کام مکمل کیا اور چترال وہ ضلع ہے جہاں نواز شریف حکومت میں 80ارب روپے سے ذیادہ خرچ ہوئے جن میں کئی روڈ پراجیکٹ بھی شامل ہیں۔ ہفتے کے روز پولو گراونڈ چترال میں منعقدہ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کے دور حکومت میں چترال میں انجام دیئے گئے ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چترالی عوام 25جولائی کو شیر کے نشان پر مہر لگا کر اس احسان کا بدلہ چکائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ان پانچ سالوں میں انہوں نے ضلعے کے بڑے بڑے مسائل کو اس طرح حل کردیا ہے کہ اب ان پر مزید کسی کو سیاست کرنے کا موقع بھی نہیں رہا جبکہ یہ چترالی عوام کی خاطر تھی کہ انہوں نے حکومت کے خلاف