چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) آل پاکستان مسلم لیگ کے سابق ضلعی صدر سلطان وزیر خان نے اپنے کابینہ کے متعدد عہدیداروں کے ہمراہ چترال پریس کلب میں ایم ایم اے کے ضلعی صدر قار ی عبدالرحمن قریشی، جنرل سیکرٹری مولانا جمشید احمد اور ایم ایم اے کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمن کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت ایم ایم اے کے دونوں امیدواروں کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اے پی ایم ایل کے سابق عہدیداران سید سلطان نگاہ، محمد ہاشم خان، ظہیرالدین بابر، زاکر محمد زخمی اور دوسروں کے ساتھ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاکہ وہ چترال کے لئے جنرل پرویز مشرف کی خدمات کے پیش نظر ان کو انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن الیکشن کے عین موقع پر جب کچھ عناصر نے پارٹی کو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش کی اور چترال کی ضلعی قیادت اور جنرل کے درمیان دیوار بن گئے تو ان کے پاس استعفی دینے کے سوا اور کوئی چارہ کارنہیں تھا کیونکہ وہ جانتے تھے کہ اگر اس ڈگر پر پارٹی معاملات چلتے رہے تو محسن چترال پرویز مشرف کی بدنامی ہوگی اور اپنی موجودگی میں وہ یہ نہیں