چترال (ڈیلی چترال نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔1سے پی پی پی کے نامزد امیدوار اور سابق ایم پی اے سلیم خان نے کہا ہے کہ پی پی پی کے منشور میں غریب کی بہتری کے علاوہ او ر کچھ نہیں ہے اور اس غریب کو عزت دینے اور انہیں جمہوریت کی نعمت سے بہرہ مند کرنے کے لئے بھٹو خاندان کی تاریخ بیش بہا قربانیوں سے رقم ہے اور چترال کے عوام بھی پارٹی کے بانی ذولفقار علی بھٹو کے ساتھ اپنی قلبی محبت کی وجہ سے آج بھی اس ضلعے کو پارٹی کا گڑھ بنائے ہوئے ہیں اور اس دفعہ بھی پہلے کی طرح پی پی پی کے امیدوار اکثریت سے جیت جائیں گے۔ اتوار کے روز گرم چشمہ کے مقام پر انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں وظائف کو بڑہا کر پا نچ ہزار روپے کرنے اور کسان کارڈ اور صحت کار ڈ کا اجرا ء بھی پارٹی کے پروگرام میں شامل ہے۔ سلیم خان نے کہاکہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں پارٹی کی مقبولیت کا گراف آسمان کو چھورہی ہے اور پی پی پی کے بغیر کوئی پارٹی بھی مرکز میں حکومت نہیں بناسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ کوہ کے عوام اس بار بھی پی پی پی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیاب بنائیں گے اور لوٹ کوہ کے عوام اپنے دیرینہ خادم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے جبکہ شہزادہ تیمور خسر و اپنی خاندان کی شخصی حکومت