چترال ( ڈیلی چترال نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد امجدچودھری نے کہا ہے کہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد وہ ترقیاتی کاموں کے ذریعے چترال کا نقشہ ہی تبدیل کردیں گے اور یہاں سے احساس محرومی، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کیا جائے گا اورچترال میں پہلی بار صنعتیں قائم کرنے کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کیا جائے گا اور حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے وہ اپنے وسائل پر بھی انحصارکرے گا۔ پولو گراونڈ چترال میں پارٹی کی آخری انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہ میں اپنے چترال بھائیوں کے ساتھ اپنا رابطہ قائم رکھوں گا اور چترال میں مشرف ہاؤس کی تعمیر اور اسلام آباد میں چترال ہاؤس کی تعمیر ہمارے درمیاں روابط کو دائمی بنادیں گے اور یہ ہمارے درمیان رابطے کے مراکز ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے جس طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انہوں نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اسی طرح چترال کو ایک مثالی ضلع بنادیا جائے گا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کی