چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال) پی پی پی نے انتخابات سے عین دو دن پہلے آل پاکستان مسلم لیگ کی اہم ترین وکٹ گراکر اپنی کامیابی کی راہ ہموار کردی جب پارٹی کے سابق ضلعی صدر اور موجودہ کوارڈینیٹر سید ناصر علی شاہ نے یوتھ ونگ کے صدر منہاس الدین اور نصف درجن کے قریب دوسرے عہدیداروں کے ساتھ پی پی پی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی سلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ پیر کے روز منعقدہ شمولیتی تقریب میں ناصر علی شاہ نے پارٹی کو چھوڑ نے کا اصل وجہ پارٹی کے مرکزی چیرمین اور چترال سے قومی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر محمد امجد کے روئیے کو قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ پیسے کے بل بوتے پر الیکشن جیتنے کے لئے چترال آیا ہے جس کی وجہ سے ان کے نزدیک کارکنوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ انہون نے کہاکہ ڈاکٹر امجد پارٹی کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سہراب خان کے ساتھ بھی مخلص نہیں ہے جس نے برملا ایک آزاد امیدوار شفیق الرحمن کے ساتھ گٹھ جوڑ کرلیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بحیثیت صدر