180

جسٹس طاہرہ صفدر ہائیکورٹ کی پہلی چیف جسٹس نامزد

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے جسٹس طاہرہ صفدر کو بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس نامزد کردیا۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی اگلی چیف جسٹس خاتون ہوں گی اوروہ جسٹس طاہرہ صفدر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہورہا ہے کہ کسی ہائی کورٹ کی چیف جسٹس خاتون ہوں گی۔واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی 31 اگست کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے بعد جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر چیف جسٹس کا عہدہ سنبھا لیں گی۔جسٹس سید طاہرہ صفدر 5 اکتور 1957 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئیں اور وہ سید امتیاز حسین باقری حنفی کی صاحبزادی ہیں۔جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر نے 22 اپریل 1982 کو تاریخ رقم کی اور مقابلے کا امتحان پبلک سروس کمیشن سے پاس کرنے کے بعد اپنا کریئر بطور سول جج شروع کیا۔انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم کنٹونمنٹ پبلک اسکول کوئٹہ سے حاصل کی اور اردو ادب میں ماسٹرز بلوچستان یونیورسٹی سے کیا جبکہ یونیورسٹی لا کالج سے قانون کی اسناد 1980 میں حاصل کیں۔ انہیں 29 جون 1987 میں سینئر سول جج، 27 فروری 1991 میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور 1 مارچ 1996 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

7 ستمبر 2009 کو جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل جج مقرر ہوئیں اور 11 مئی 2011 کو مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اس 3 رکنی بنچ کا حصہ ہیں جو سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشروف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں