چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) پولٹر ی سپلائرز ایسوسی ایشن چترال نے گزشتہ 15دنوں سے جاری ہڑتال کو ختم کرتے ہوئے پیر کے دن سے چترال کے لئے چکن کی فراہمی شروع کرنے کا اعلان کردیا جسے انہوں نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے 2روپے فی چکن صفائی چارجز عائد کرنے کے خلاف شروع کیا تھا ۔ ہفتے کے روز ڈپٹی کمشنر چترال خورشید عالم کے ساتھ ایک اجلاس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور تجاریونین کے صدر شبیر احمد کے ساتھ ڈی ایف سی چترال فضل باری ، ایڈیشنل ڈی ایف سی ارشد حسین اور صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین کی موجود گی میں منعقدہ اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر چترال نے ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی ایک ماہ کے اندر صفائی چارجز کے بارے میں ان کے تحفظات پر غور کیا جائے گا جبکہ اس سے قبل انہوں نے ایسوسی ایشن عہدیداروں کوصاف صاف بتادیاکہ ان کی طرف سے ہڑتال سراسر غیر قانونی اور نامناسب ہے کیونکہ صفائی چارجز کی مد میں فی چکن دو