246

اپنے قیمتی ووٹوں کا پیپلز پارٹی حق میں استعمال کرنے پر عوام چترال کا شکریہ ۔ فہیم اللہ فہمیؔ 

دروشش(نامہ نگار ) پیپلز یوتھ ارگنائزیشن دیر چترال کے انفارمیشن سیکرٹری فہیم اللہ فہمیؔ نے ایک اخباری بیان دیتے ہوئے کہا کہ چترال کے عوام پیپلز پارٹی کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ استعمال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ایک غریب پرور جماعت ہے اور امید رکھتے ہیں کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام اسی طرح پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں ۔ جیت اور ہار الیکشن کا حصہ ہے ہم اسی طرح قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے پارٹی کے ساتھ وفا داری نبھائیں گئے ہم کل بھی بھٹو کے سپاہی تھے اور آج بھی سپاہی ہیں۔ ہم انشاء اللہ مزید محنت کر کے بلدیاتی انتخابات میں چترال میں ضلعی حکومت بنائیں گے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے سیاسی جماعتوں نے ووٹ کی لالچ سے لوگوں میں رقم اور دیگر سامان تقسیم کر کے لوگون کی رائے فروخت کرنے میں ناکام ہوئے۔ایم ایم اے کی چترال میں کامیاب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور نو منتخب ایم این اے چترال مولانا عبد الا اکبر چترالی سے امید رکھتے ہیں کہ گذشتہ اپنے دور حکومت میں نا مکمل پراجیکٹ پورا کر یں گے۔ جن میں لاوی ایریگشن چینل، شاہنگار روڈ، کلدام روڈ، گوس روڈ ، نہر شیشی یوغ، کیسو دہ روڈ، خواتین انتظار گاہ دروش اور دیگر پراجیکٹ جو ادھورے تھے پورا کر کیں گے۔
پارٹی چیرمین عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اقلیتی سیٹ میں کلاش کمیونٹی کے غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا وزیر زادہ کو سیٹ دے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا۔ اسی طرح پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی وقومی سطح پر کامیاب ہونے پاکستان تحریک انصاف چترال کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں