204

عام انتخابات؛چترال میں ٹرن آؤٹ 60فیصد سے زیادہ رہی

چترال(چ،پ)25جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں ضلع چترال میں ووٹر ٹرن آؤٹ 60فیصد سے زیادہ رہی ۔ضلع چترال میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 269579ہے جنمیں مرد 151219اور خواتین ووٹرز 118360ہیں۔ الیکشن کے لئے ضلع چترال میں کل 294پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق قومی اسمبلی NA-1 کیلئے 164355ووٹ ڈالے گئے جنمیں 91475مرد اور 72880خواتین ووٹ شامل ہیں ۔ ڈالے گئے کل ووٹوں میں 158925 درست قرار پائے جبکہ 5430ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا۔ قومی اسمبلی لئے ووٹر ٹرن آؤٹ.97 60فیصد رہی۔

اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-1کیلئے کل رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 164371 نے ووٹ پول کیا جس میں ووٹ ڈالے گئے جنمیں 91499مرد اور 72872خواتین ووٹ شامل ہیں ۔ ڈالے گئے کل ووٹوں میں 158981درست قرار پائے جبکہ 5390ووٹوں کو مسترد قرار دیا گیا۔صوبائی اسمبلی کیلئے ووٹر ٹرن آؤٹ.97 60فیصد رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں