206

چترال سے 70کلو میٹر دور سیاحتی مقام گرم چشمہ کے گاؤں گُفتی میں تین طالبات جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے

چترال ( محکم الدین ) تین طالبات جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان بحق ۔ نعشیں نکال کر سپرد خاک کر دیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق چترال سے 70کلو میٹر دور سیاحتی مقام گرم چشمہ کے گاؤں گُفتی میں تین طالبات جھیل میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ۔ جس سے اُن کی موت واقع ہوئی ۔ گرم چشمہ پولیس کے مطابق چھٹی اور ساتویں جمات کی تین طالبات ہما دختر حسام الدین ، نعیمہ دختر محمد اور رضیہ دختر فدا ساکنان گُفتی گاؤں کے قریب ایک جھیل میں نہا رہی تھیں ۔ کہ ڈوب گئیں ۔ جس پر اُن ایک سہیلی نے گاؤن میں اطلاع کردی ۔ جس کے بعد اُن کی نعشیں جھیل سے نکال لی گئیں ۔ تاہم وہ جان بحق ہو چکی تھیں ۔ پولیس کے مطابق ان بچیوں جھیل کی گہرائی کا علم نہ تھا ۔ اور وہ گرمی سے بچنے کیلئے جب جھیل میں اُتر گئے ۔ تو ڈوب گئے ۔ اور بروقت اُن کو نکالنے کیلئے کوئی موجود نہ ہونے کے باعث اُن کی موت واقع ہوئی ۔ پولیس کے مطابق چونکہ یہ ایک حاثاتی موت تھی ۔ جس کی وجہ سے جان بحق بچیوں کے پوسٹ مارٹم کو ضروری نہ سمجھا گیا ۔ اور اُنہیں سپرد خاک کیا ۔ اُن کی تدفین کے وقت گاؤں میں رقت آمیز مناظر تھے ۔ اور جوان سال بچیوں کی ہلاکت پر پورا گاؤں سوگوار تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں