236

مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والے کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ڈی ایف سی فضل باری

چترال ( محکم الدین ) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چترال نے کہا ہے ۔ کہ مُرغی فروشوں اورگیس بیچنے والے کوطے شدہ نرخنامے سے زیادہ قیمت وصول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اورایسے تمام افرادکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گذشتہ روزپرائس ریویوکمیٹی کااجلاس ہوا۔جس میں تاجربرادری کے نمائندوں اورصدرتجاریونین چترال شبیراحمدنے شرکت کی۔اس موقع پرمرغیوں اورگیس کے نئے نرخ مقررکئے گئے۔جس کے مطابق مرغی فروش ڈیجیٹل سکیل رکھنے کے پابندہوں گے۔اورزندہ مرغی 190روپے فی کلوگرام فروخت کریں گے۔اسی طرح سلنڈرگیس 11.8کلوگرام کی قیمت1500اورپرچون 149روپے فی کلوگرام مقررکیاگیاہے۔ درین اثناعوامی حلقوں نے ڈی ایف سی چترال سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ بازارمیں گلے سڑے فروٹ بیچنے والوں کے خلاف بھی اقدامات اُٹھائے جائیں۔اورروٹی کے وزن اوراس کی پکائی کے معیارکابھی جائزہ لیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں