207

نوشہرہ: گلوکارہ ریشم کا شوہر کے ہاتھوں مبینہ قتل

نوشہرہ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فائد خان فرار ہوگیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر درج کرلیا گیا ہے۔پشتو گانوں کی معروف گلوگارہ اور سٹیج اداکارہ ریشم کو نوشہرہ کلاں میں  مبینہ طور پر اپنے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔نوشہرہ پولیس کے مطابق واردات کے بعد ملزم فائد خان فرار ہوگیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر درج کرلیا گیا ہے۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب معمولی تکرار پر ریشم کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔مقتولہ کی بہن نے بیان دیا کہ ریشم اور اس کے شوہر کے درمیان ناچاقی تھی۔واضح رہے کہ ریشم پشتو گانوں کی معروف گلوکارہ تھیں اور انہوں نے ملک کے اندر اور باہر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں