346

ذر لنک روڈ کے تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے ولا ٹھیکدار کا م ادھورا چھوڑ کر فرار

غذر(بیورو رپورٹ)غذر لنک روڈ کے تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے ولا ٹھیکدار کا م ادھورا چھوڑ کر فرار رابطہ سٹرک کا ملبہ لوگوں کے کھیتوں میں پھینک کر ٹھیکدار نے کام بند کردیا سینگل میں لنک روڈ گل شیر ہاؤس تا عرفان ہاؤ س کی تعمیر کے دوران نہ صرف ٹھیکدار نے ملبہ لوگوں کے کھیتوں میں پھینک دیا بلکہ سیرابی چینل بھی تباہ کرکے رکھ دیا تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی ٹھیکدار نے التوا کاشکار کام شروع نہیں کیا اور اب اس روڈ پر لوگوں کا پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے کروڑوں روپے کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے ٹھیکدار نے لنک روڈ کی تعمیر میں ناکام ہوا بلکہ واٹر چینل کو بھی تباہ کردیا روڈ اور لوگوں کے کھیتوں میں بھی ملبہ پھینک کر گزشتہ کئی ماہ سے لاپتہ ہےجبکہ عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چینل کو بنا دیا ہے ملبہ اب تک لوگوں کے کھیتوں میں پڑا ہے دوسر ی طرف اس ٹھیکدار نے جو کام کا ٹھیکہ لیا ہے اس کو ادھورا چھوڑ کر نو دو گیارہ ہوگیا ہے مگر حکام کی خاموشی بھی حیران کن ہے جبکہ محکمہ تعمیرات اور غذر کی انتظامیہ ٹھیکداروں کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور لوگوں کو لنک روڈ بنانے کے نام پر ملبے کا ڈھیربناکر چھوڑ کر فرار ہونے والے ٹھیکدار نے لوگوں کو عذاب میں ڈال دیا ہے عوامی حلقوں نے چیف سکرٹیری سے فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں