272

ا گلے سال منعقد ہونے موالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے/سیلم خان 

چترال(ڈیلی چترال نیوز)ہفتے کے روزچترال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدراور سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان کے زیرصدرات مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں سینئرنائب صدرشریف حسین،علماء ونگ کے ضلعی صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین، جنر ل سیکرٹری علماء ونگ قاری خلیل احمد،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالم زیب ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری صمدشاہ ،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،جنرل سیکرٹری حمیدجلال،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری سکندرحیات،عبدالرزق،سرورکما ل ایڈوکیٹ،یوسی ارندوکے صدرحاجی غازی خان اوردیگرجیالوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اور پاکستان پیپلزپارٹی چترال کی طرف سے عوام چترال کابے حدمشکورہیں کہ جنہوں نے 25جولائی کے دن عام انتخابات میں اپناقیمتی ووٹ ہمارے حق میں دے کرہمیں کامیاب کرنے کی کوشش کی۔یہ الگ بات ہے کہ اس دفعہ ہمارے نصیب میں نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ہارنے کے باوجودبھی ہم اپنے سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے عوام چترال کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اورچترال کے مختلف مسائل کواُجاگرکرنے میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔آپ سب کابہت بہت شکریہ کہ آپ نے جمہوریت کی بقاء کی سا لمیت اورچترال کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزداُمیدوارکوووٹ دیا۔انہوں نے چترال میں مضبوط اپوزیشن کا م کرداراداکرکے چترال کی فلاح وبہبودمیں دن رات کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سلیم خان نے کہاکہ الیکشن 2018میں جماعت اسلامی کے ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ ،تحصیل ناظم چترال مولاناالیاس اورتحصیل ناظم مستوج مولانامحمدیوسف نے الیکشن کمیشن قوانیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کواستعمال کرکے الیکشن مہم میں بھرپورحصہ لیا۔قانون کی خلاف ورزی پرپاکستان پیپلزپارٹی انہیں شدیدالفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگلے سال منعقد ہونے موالے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ابھی سے کام شروع کرنے کی ضرورت ہے اور پارٹی کے مخلص کارکن تیاری کریں اور ضلعے کے طول وعرض میں بھٹو خاندان کے شیدائیوں تک رسائی کریں۔انہوں نے یہ بات وضاحت سے بتائی کہ اس عام انتخابات میں پارٹی کے ان عہدیداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی جوکہ یہ تو انتخانی مہم کے دوران لاتعلق رہے یا چوری چھپے دوسروں کے قدموں سے قدم ملاتے رہے اور پارٹی کے لئے آستین کا سانپ ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں