چترال(ڈیلی چترال نیوز)ہفتے کے روزچترال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدراور سابق ممبرصوبائی اسمبلی سیلم خان کے زیرصدرات مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں سینئرنائب صدرشریف حسین،علماء ونگ کے ضلعی صدرممتازعالم دین قاری نظام الدین، جنر ل سیکرٹری علماء ونگ قاری خلیل احمد،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری قاضی فیصل احمد،سب ڈویژن چترال کے صدرعالم زیب ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری صمدشاہ ،اپرچترال کے صدرسابق ناظم امیراللہ،جنرل سیکرٹری حمیدجلال،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری سکندرحیات،عبدالرزق،سرورکما ل ایڈوکیٹ،یوسی ارندوکے صدرحاجی غازی خان اوردیگرجیالوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ضلعی صدرسلیم خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے اور پاکستان پیپلزپارٹی چترال کی طرف سے عوام چترال کابے حدمشکورہیں کہ جنہوں نے 25جولائی کے دن عام انتخابات میں اپناقیمتی ووٹ ہمارے حق میں دے کرہمیں کامیاب کرنے کی کوشش کی۔یہ الگ بات ہے کہ اس دفعہ ہمارے نصیب میں نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن ہارنے کے باوجودبھی ہم اپنے سابقہ روایات کوبرقراررکھتے ہوئے عوام چترال کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہیں گے اورچترال کے مختلف مسائل کواُجاگرکرنے میں اپناکرداراداکرتے رہیں گے۔آپ سب کابہت بہت شکریہ کہ آپ نے جمہوریت کی بقاء کی سا لمیت اورچترال کی ترقی کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزداُمیدوارکوووٹ دیا۔انہوں نے چترال میں مضبوط