چترال ( نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چترال میں یوم شہدائے پولیس اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ عوام کی جان ، مال اور ابرو کے حفاظت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے اور تن من دھن کی قربانیوں کا سفر جاری رکھا جائے گا تاکہ وطن عزیز میں امن و سکون کی فضا قائم ہواور شہری سکھ کی نیند سوسکیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز میں صبح کا آغاز شہداء کے لئے قرآن خوانی سے ہوئی جبکہ بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر چترال فرقان بلال اور ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ نے پولیس لائنز کے احاطے میں واقع یادگار شہداء پر پھول چڑہائے اور شہداء کے روح کی ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعامانگی گئی ۔ اس موقع پر پولیس کا ایک چاق وچوبند دستے نے یادگار شہداء کو سلامی دی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ چترال پولیس نہ صرف پورے صوبے بلکہ پورے ملک کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے جس نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ ہر ازمائش کے وقت کیا ہے اور چترال میں جرائم کی