199

سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے ضلع دیامر میں بچیوں کے سکولوں میں گذشتہ رات لگائی گئی آگ کی شدید مذمت

گلگت(پ،ر)پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے ضلع دیامر میں بچیوں کے سکولوں میں گذشتہ رات لگائی گئی آگ کی شدید مذمت کرتے ہیں سکولوں پر آگ لگانا قابل مذمت ہے ملوث افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی کرتے ہوے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے سکولوں میں آگ لگا کر بچیوں کے مستقبل کو تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی مگر ضلع دیامر کے لوگوں نے اس واقعے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس عمل کو سخی سے رد کیا ہے تعلیم کے فروغ کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کو مزید بختہ بنایا ہے طلبہ قوم کا مستقبل ہیں قوم کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہوا ہے۔ خاص طور پر ایک پڑھی لکھی ماں ایک مضبوط اور مستحکم معاشرے اور ملکی سلامتی کی ضامن ہوتی ہے ۔ ا یہ انتہائی افسوس ناک اقدام ہے حکومت کو اگر کرپشن اور لوٹ مار سے موقع ملےتو فوری طور پر اس واقعے میں ملوث افراد کو پکڑ کو کیفر کردار تک پہنچاے تاکہ شر پسند عناصر اپنے مزموم مقاصد پر پر کام کرنے سے پہلے سوچ لیں اور عبرت کا نشان بنائیں بچوں کے مستقبل پر حملہ کسی صورت برداشت نہیں اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان عناصر کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اس طرح کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور فوری کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں