239

ضلع چترال سے جانوروں کو دوسرے اضلاع چوری چھپے سمگلنگ کے باعث اب سے چترال میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی ہے؍قاری جمال عبدالناصر

چترال(نامہ نگار)ممتازعالم دین سماجی کارکن قاری جمال عبدالناصرنے ایک اخباری بیان میں ضلع کے اہم مسلے کی جانب ضلعی انتظامیہ کوتوجہ دلاتے ہوئے کہاہے کہ ضلع چترال سے جانوروں کو دوسرے اضلاع چوری چھپے سمگلنگ کے باعث اب سے چترال میں گوشت کی قلت پیدا ہوگئی ہے اگر ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او او رکمانڈنٹ چترال سکاوٹس کے بھر پور تعاون سے فوری کارروائی نہیں کی گئی تو نہ صرف گوشت کی قلت ہوگی بلکہ عید قربان میں مسلمانوں کو مقدس عبادت قربانی کی انجام دہی میں بھی سخت مشکلات کا سامنا ہوگا جو کہ لمحہ فکریہ ہوگی سمگلر جانوروں کو ضلع کے مختلف علاقوں سے سمگل کرتے ہیں دروش میں علاقہ شیشی کوہ کے مختلف دروں اور بیوڑی درہ سے جانور سمگل ہو رہے ہیں اب فوری طور پر ان علاقوں میں بارڈر پولیس چترا پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر چوکس کرنے کی ضرورت ہے اگر ضروری ہوا تو چترال سکاوٹس سے مدد لی جائے ورنہ اس مسلے کی بنا بر سمگلر عیاشی کرینگے جبکہ غریب عوام ایک کلو گوشت کے لئے ترستے رہینگے اور قربانی کے جانوروں کی عدم دستیبی سے قربانی جیسی عبادت کی ادائگی سے محروم ہونگے اس مسلے کی جانب توجہ نہ دی گء تو غریب عوام کو مجبوراً بروز جمعے المبارک دروش میں احتجاجی جلسہ منعقد کرناہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں