186

پی ٹی ائی چترال کے رہنما رضیت با اللہ سے لا تعلقی کا اظہار ایک باقاعدہ تحریری بیان کے زریعے

چترال/ پاکستان تحریک انصاف چترال کے ضلعی صدر عبد الطیف او ر جنرل سیکرٹری اسرار الدین نے پی ٹی ائی چترال کے رہنما رضیت با اللہ سے لا تعلقی کا اظہار ایک باقاعدہ تحریری بیان کے زریعے کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں پی ٹی ائی دروش کے سینئر رہنماؤں اور ورکروں نے متفقہ طور پر ضلعی قیادت کو ایک قرارداد دی کہ رضیت باللہ نے حالیہ جنرل الیکشن میں کھولم کھولا پارٹی کے خلاف اورمتحدہ مجلس عمل کے حق میں کمپین چالا کر پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جس کی تصاویر اور ویڈیو شواہد موجود ہیں اوراس فعل سے رضیت باللہ کو پی ٹی ائی میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں بنتا لہذا ضلعی صدر مذکور شخص کے خلاف انظباطی کاروائی کرے جس کے بنا پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر عبدالطیف اور جنرل سیکرٹری اسراد الدین نے فوری کاروائی کرتے ہوئے رضیت باللہ سے تحریری طور پر پی ٹی ائی چترال نے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں