196

تورکہو ریچ سے تعلق رکھنے والی طالبہ صالحہ رحمت نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

تورکہو /تورکہو ریچ سے تعلق رکھنے والی طالبہ صالحہ رحمت دختر رحمت وزیر نے دریائے چترال میں چھلانگ لگاکر مبینہ طور پر خودکشی کی ہے. مقامی پولیس نے لوکل میڈیا کو بتایا کہ طالبہ چترال کے ایک گورنمنٹ کالج میں‌فسٹ ائیر کی اسٹوڈنٹ تھی، انکی عمر تقریبا اٹھارہ برس تھی. انھوں‌نے فسٹ ائیر کے رزلٹ آوٹ ہونے کے بعد نمبر کم آنے پر دلبرداشتہ ہوکر مبینہ طور پر اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا ہے. عینی شاہدین کے مطابق انھوں‌نے دریائے تورکہو میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی ہے ، مقامی پولیس میں‌رپورٹ کے بعد لاش کی تلاش جاری ہے . اخری اطلاع تک لاش نہیں‌ملی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں