190

ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کی مہم آج سے شروع، لنڈی کوتل میں عمائدین کا پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان

خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں پولیو  کے خاتمے کی مہم آج سے شروع ہورہی ہے جو تین تین دن تک جاری رہے گی۔دوسری جانب قبائلی ضلع خیبر کے لنڈی کوتل سلطان خیل قبیلے کے افراد نے پولیو مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ ان کا موٗقف ہے کہ ان کے علاقوں میں بجلی کی انتہائی لوڈ شیڈنگ ہے جب تک حکومت بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی نہیں لاتی وہ لوگ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائیںگے۔لنڈی کوتل تحصیل کی انتظامیہ پولیو سے بائیکات ختم کرنے کے لئے علاقہٗ عمائدین سے مذاکرات کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔خیبرپختونخوا میں مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے تقریباً پینتالیس لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے دوران قبائلی اضلاع میں 8 لاکھ 25 ہزار 144 بچوں کو حفاظتی قطریں پلانے کا ہدف مقررکردیا گیا ہے اور انسداد پولیو مہم میں 3 ہزار 651 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

اسی طرح بلوچستان میں پانچ سال تک کی عمر کے سترہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔سندھ کے مخصوص اضلاع میں بھی پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کوپولیو کے قطرے پلانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے خصوصی سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں