178

مخالفین مجھے نقصان پہنچانے اور میرے زاتی معاملات میں بلا جواز دخل اندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ؍ڈاکٹرشہزادہ فیض الملک جیلانی

چترال (نامہ نگار)ایم ایس ٹی ایچ کیوہسپتال بونی ڈاکٹر شہزادہ فیض الملک جیلانی نے کہاہے کہ میڈیا کے زریعے میں دی سی چترال ،ڈی پی او چترال اور دوسرے متعلقہ حکام کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ کچھ عرصے سے مخالفین مجھے ہراسان کرنے کے ساتھ مجھے نقصان پہنچانے اور میرے زاتی معاملات میں بلا جواز دخل اندازی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی شکایت میں نے کئی مرتبہ پولیس اور قانون نافز کرنے والے ادارون میں رجسٹر کیا ہے باوجود اس کے پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور مجھے تحفط دینے کے بجائے ملزمان کی سرپرستی اور ان کی بھرپور حوصلہ افزاء4 ی کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب نوبت یہاں تک پہنچی ہے کہ میرے مخالفین نے باہر سے غنڈوں اور کرائے کے بدماشوں کو بلا کر ان کے زریعے کئی مرتبہ میرے اوپر حملہ کرانے کے ساتھ ساتھ مجھے جانی نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں اس پریس ریلیز کی توسط سے میں ڈی چترال اور ڈی پی چترال کی نوٹس میں یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ ملزمان کی طرف سے مجھے جانی نقصان پہنچانے کی صورت میں اس کی تمام تر زمہ داری تھانہ موڑکہو کے اس ایچ او اور متعلقہ پولیس حکام پر عائد ہوگی جو کہ جان بوج کر مجھے ملزمان سے تحفط فراہم نہیں کر رہے ہیں میں ڈی پی او چترال سے درخواست کرتا ہوں کہ میری جان کی سلامتی کے پیش نظر ایس ایچ او موڑکہو اور ڈی ایس پی موڑکہو سے اس معاملے کی فوری جواب طلبی کریں یا مجھے اپنی حفاطت کے لئے اصلحہ رکھنے کی اجازت دے تا کہ میں کسی بھی نا خوشگوار حالات میں اپنی جان کی حفاطت کر سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں