204

ضلع ناظم نے چوبیس گھنٹوں کے اندر موری لشٹ کو پانی کی فراہمی کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کردی

ضلع ناظم مغفرت شاہ نے موری لشٹ کی پانی کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے مقا می حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے ان کو چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر ابپاشی اور ابنوشی کے لئے پانی دستیاب کرنے کی ہدایت کردی تاکہ علاقے کے عوام کو فوری ریلیف مل سکے۔ منگل کے روز اپنے دفترمیں اہالیان موری لشٹ کے ایک نمائندہ وفد کی موجودگی میں دونوں محکمہ جات کے افسران کو طلب کرکے ان سے مسئلے کی نوعیت معلوم کرنے کے بعد ا ن پر واضح کردیا کہ وہ مزید اس علاقے کے عوام کی تکالیف برداشت نہیں کریں گے جوکہ عرصہ دراز سے مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے ۔ اس موقع پر موجود ذمہ دار افسران نے ضلع ناظم کو یقین دلایاکہ وہ ان کے بتائے ہوئے حل کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کردیں گے ۔ موری لشٹ کے وفد نے ان کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ضلع ناظم مغفرت شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان کے ساتھ امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے کیونکہ پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل کو مقامی طور پر حل کرنا ضلع ناظم کی انتظامی اور قائدانہ صلاحیتوں کا ٰخاصہ ہے۔ اس موقع پر کوہ ایریا ڈیویلپمنٹ پروگرام (کے آئی ڈی پی ) کے چیرمین عبدالغفار بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں