294

ڈی آئی جی ٹریفک سید فدا حسن شاہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی ٹریننگ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کردی

پشاور۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا محمد طاہر نے صوبے میں تعینات اعلیٰ پولیس آفسروں کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری کر دئیے ہیں سنٹرل پولیس آفس پشاورسے جاری ہونے والے ایک اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی انوسٹی گیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر اشتیاق احمد خان کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی پی ہیڈکوارٹرز ، ریجنل پولیس آفیسر مردان اختر حیات خان کو ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن خیبر پختونخوا محمد علی خان کو ریجنل پولیس آفیسر مردان اور ڈی آئی جی ٹریفک سید فدا حسن شاہ کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن کے ساتھ ساتھ ڈی آئی جی ٹریننگ کی اضافی ذمہ داری بھی تفویض کردی گئی ہے۔اسی طرح ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ، کرائم خیبر پختونخوا عبدالغفورآفریدی کو ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا کی اضافی ذمہ داری تفویض کر دی گئی ہے ڈی جی پراجیکٹ کوارڈینیشن یونٹ خیبر پختونخوا محمد سلیم کو تبدیل کرکے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا تعینات کردیاگیاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ انہیں ڈی جی پراجیکٹ کوارڈینشن یونٹ کی ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ہے اسی طرح ڈائریکٹر ایف ایس ایل پشاور زیب اللہ خان کو تبدیل کرکے اے آئی جی ٹریننگ خیبر پختونخوا اور اے آئی جی انکوائری اینڈ انسپکشن رب نواز کو ڈائریکٹر ایف ایس ایل تعینات کردیاگیا ہے واضح رہے کہ نئے ڈی آئی جی ٹریفک کی کورس کے لئے روانگی کی صورت میں کمانڈنٹ ایف آر پی ڈی آئی جی ٹریفک کی اضافی ذمہ داری بھی سنبھالے گی یہ اعلامیہ فوری طور پرنافذ العمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں