چترال (ڈیلی چترال نیوز) بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب چترال کے پہاڑی علاقوں میں موسم کی پہلی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں شیشی کوہ ، مداک لشٹ ، پرواک، میراگرام نمبر دو، یارخون ڈیزگ، کھوتان لشٹ، اجنوگول اور شاگرام میں سیلابی ریلے نے گندم کی تیار فصلوں، باغات اور سڑکوں کونقصان پہنچایا اور شاگرام پل بھی دریامیں بہہ گئی اور کئی ایریگیشن چینل بھی متاثر ہوگئے ۔ موسلا دھار بارش کا ضلعے کے جنوبی حصے سے داخل ہونے کے بعدشیشی کوہ وادی میں کئی گھنٹوں تک شدید بارش کا سلسلہ جاری رہا اور ندی میں شدید طغیانی کا سبب بنا جس سے کڑاس کے مقام پر دروش مداک لشٹ روڈ بند ہوگئی ۔ اسی طرح یارخون وادی کے ڈیزگ کے مقام پر سیلابی ریلے