210

موڑکھوتھانے کے حدودمیں چترال سکاوٹس کے جوان الطاف خان ساکنہ بونی ڈوک نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) موڑکھو تھانے کے حدود میں واقع گاؤں کوشٹ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا جہاں چترال سکاوٹس کے جوان الطاف خان ولد مرزا خان ساکنہ بونی ڈوک نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ موڑکھو تھانے کے اہلکار کے مطابق الطاف خان گچ لشٹ کوشٹ میں واقع اپنے رشتہ دار کے ہاں آیا تھا اور خودکشی کے وقت وہ واپس جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق لاش کی تلاش ابھی تک جاری ہے جوکہ دریا میں اونچے درجے کی طغیانی کی وجہ سے مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں