230

ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون محرر تعینات

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تاریخ پہلی بار کسی خاتون ہیڈ کانسٹبل کو تھانے میں ایڈیشنل محرر تعینات کیا گیا ہے۔ضلع چترال سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ خاتون ہیڈ کانسٹیبل رحمت جہاں 2012 میں لوئر دیر پولیس میں بحیثیت کانسٹیبل بھرتی ہوئیں اور مختلف تھانوں میں فرائض انجام دیئے۔رحمت جہاں کا کہنا ہے کہ وہ 2017 میں لوئر کورس مکمل کرکے یہاں آئیں اور اپنی نوکری پر میں بہت خوش ہیں۔رحمت جہاں کی خواہش ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھاکر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں اور محنت کرکے مستقل میں ترقی کی مزید سیڑھیاں طے کریں۔لوئر دیرمیں خاتون محرر کے تعیناتی پر ڈی پی او عارف شہباز کا کہنا ہے کہ لوئر دیر کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے الیکشن نے بڑی تعداد میں حصہ لیا ہے جو کہ ایک تبدیلی کے جانب قدم ہے، اسی تناسب سے ہم نے بھی خاتون کو محرر تعینات کیا ہے۔عارف شہباز کا ماننا ہے کہ خاتون محرر کی تعیناتی سے خواتین اپنی شکایت بہتر انداز میں پولیس حکام تک پہنچا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں