215

سکردو بلتستان سے تعلق رکھنے والی فرح آغا خواتین کے لئے مخصوص نشست پرپنجاب اسمبلی کی رُکن منتخب

اسلام آباد/ اسکردو (نیوزبائی پامیرٹائمز) گلگت بلتستان کی بیٹی کا ایک اور اعزاز, سکردو بلتستان سے تعلق رکھنے والی تحریک انصاف راولپنڈی ڈویژن کی صدر فرح آغا خواتین کی مخصوص نشست پر ممبر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں۔پی ٹی آئی زرائع کے مطابق چئیرمن تحریک انصاف عمران خان نے فرغ آغا کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، اور  چند دنوں بعد وہ پنجاب اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی۔فرح آغا گزشتہ کئی سالوں سے روالپنڈی اسلام آباد میں تحریک انصاف کی پلیٹ فارم سے خواتین کی نمائندگی کررہی ہیں۔ نومنتخب رکن اسمبلی پنجاب فرح آغا سماجی ورکر بھی ہیں ان کا تعلق بلتستان کے علاقے ضلع شگر سے ہیں۔گلگت بلتستان کے مختلف سیاسی،سماجی اور دیگر تنظیموں کی جانب سے فرح آغا کی رکن پنجاب اسمبلی ممبر منتخب ھونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ھے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی فلور پر ملک کے مختلف شہروں میں مقیم گلگت بلتستان کے لوگوں اور طلبا سمیت علاقے کی نمائندگی بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں