224

سیمنٹ کی کوالٹی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کی طلب میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے؍جی ایم اکرم قمرکیانی

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال نیوز) چراٹ سیمنٹ کے جنرل منیجر مارکیٹنگ اکرام قمر کیانی نے کہا ہے کہ چراٹ سیمنٹ نے اپنی پروڈکشن میں اضافہ کرکے اسے 3لاکھ بوری روزانہ کرنے کے بعد چترال میں بھی اس کی مارکیٹنگ شروع کردیا ہے جس کی کوالٹی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں مانگ میں روز بروز اضافہ ہورہا تھا۔چترال شہر سمیت مختلف علاقوں میں سیمنٹ ڈیلروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس سیمنٹ کی کوالٹی پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں اس کی طلب میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے اور یہ اعتماد کی دولت ہے کہ جس میں چراٹ سیمنٹ انتظامیہ نے ہر دم اضافہ کرنے کی کوشش کی ہے اور نہ پیکنگ کے وزن میں کبھی رتی برابر فرق رکھا جبکہ اس کی طاقت کی اکائی PSLبھی سب سے ذیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ انہوں نے چترال کے ڈیلروں کو یقین دلایا کہ ا ن کے ساتھ بہتریں کاروباری تعلق کو برقرار رکھا جائے گا اور ان کی طرف سے پیش شدہ ہر مشور ے پر عملدرامد ہوگا اور انہیں شکایت کا موقع کبھی آنے نہیں دیا جائے گا۔ اس موقع پر چراٹ سیمنٹ کے سب سے بڑے ڈسٹری بیوٹر نعمت سیمنٹ ٹریڈرز کے مالک حاجی نعمت خان شنوار ی اور اویس شنواری بھی موجود تھے۔ چراٹ سیمنٹ کے ڈپٹی منیجر مارکیٹنگ ظہیر احمد اور دوسرے اہلکارمحسن محمود بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجر (ریٹائرڈ ) اور ممبر اور سی پیک ویسٹرن کوریڈو ر کے کنسلٹنٹ انجینئر عبدالصمد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے مقامی سیمنٹ ڈیلروں میں چراٹ سیمنٹ کی طرف سے شیلڈ اور دوسرے انعامات تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں