203

ضلعی حکومتوں کو تنخواہوں کی مد میں اربوں روپے جاری

پشاور۔صوبائی حکومت نے 27ضلعی حکومتوں کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10ارب 54کروڑ 55لاکھ روپے کا فنڈ جاری کردیا ہے ۔محکمہ خزانہ کے مطابق ضلعی حکومت پشاور کو ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 82کروڑ 44لاکھ ، چترال کو 31کروڑ 94لاکھ ، ڈی آئی خان کو 59کروڑ 27لاکھ ، دیر لوئر کو 60کروڑ 89لاکھ ، دیر بالا کو 32کروڑ 26لا کھ ، ہنگو کو 12کروڑ 96لاکھ۔، ہری پور کو 44کروڑ74لاکھ ، کرک کو 36کروڑ 85لاکھ ، کوہاٹ کو 34کروڑ30لا کھ ،کوہستان اپر کو 11کروڑ 36لاکھ ، کوہستان لوئر کو 3کروڑ82لاکھ ، کوہستان کلاس پلاس کو 3کروڑ 29لاکھ ، لکی مروت کو 37کروڑ 38لاکھ ، مالاکنڈ کو 34کروڑ 93لاکھ ، مانسہرہ کو 63کروڑ 83لاکھ ، مردان کو80کروڑ 56لاکھ ، نوشہرہ کو 50کروڑ تین لاکھ ، شانگلہ کو 23کروڑ 49لاکھ ، صوابی کو 56کروڑ 91لاکھ ، سوات کو 72کروڑ 16لاکھ ۔ٹانک کو 16کروڑ 90لاکھ ، طورغر کو 4کروڑ 62لاکھ ، ابیٹ آباد کو 54کروڑ 88لاکھ ، بنوں کو 45کروڑ 4لاکھ ، بٹگرام کو 18کروڑ 37لاکھ ، بونیرکو 31کروڑ 43لاکھ ، ضلعی حکومت چارسدہ کو 55کروڑ 70لاکھ ، کا فنڈ جاری کردیاگیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں