249

گلگت بلتستان کے چند ساز شی عناصر امن و امان کو خراب کرکے سی پیک جیسے بڑے منصو بے کو نا کا م کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے /کلثوم مہدی

گلگت /پیپلز پارٹی خو ا تین وونگ گلگت بلتستان کے جنرل سیکر یٹری کلثوم مہدی نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عو ام محب و طن ہے ۔ گلگت بلتستان کے چند ساز شی عناصر امن و امان کو خراب کرکے سی پیک جیسے بڑے منصو بے کو نا کا م کرنے کی کو شش کی جا رہی ہے جن کو فور ی طو ر پر کاررو ا ئی کر کے کیفر کر دار تک پہنچانے کی ضر ورت ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ مملکت پاکستان کی دفاع کی جب بھی ضرورت پڑی گلگت بلتستان کی جوانوں نے قرنیاں دی گلگت بلتستان میں وطن عزیز کے لیے باقی صوبوں سے سب سے زیادہ شہادتیں پیش کی گلگت بلتستان کا کوئی ایک گاوں دیہات شہراور ضلع ایسانہیں ہے جہاں شہداء کے قبرستانوں پہ پاکستان کا پرچم نہ لہرا رہا ہو۔ اس قدر قربانیاں دینے کے باوجود الیکڑونک میڈیا میں بعض خود ساختہ تجزیہ نگار بلخصوص امجد شعیب اور محمد مالک نے گلگت بلتستان کے عوام کو پاکستان کا غدار قرار دےکر گلگت بلتستان کے عوام کی دل آزاری کی ہیں نیز مذکوران نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو انڈین ایجنٹ قرار دیا۔ جی بی کے عوام کی قربانیوں اور جذبات کی توہین پہ فلفور معافی مانگے۔انہوں نے و زیر اعظم پاکستان ،آ ر می چیف ،چیف جسٹس آف پاکستان سے مطا لبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ امجد شعیب اور محمد مالک جیسے خود ساختہ تجزیہ نگاروں کو میڈ یا پر و گرامز پر پا بند ی لگا کر قا نو نی کار وائی کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں