چترال(ڈیلی چترال نیوز)انجمن ترقی کھوار چترال کے زیر اہتمام سب دویژن مستوج کے انقلابی شاعرمحمدچنگیرخان طریقی ؔ مرحوم کے کھوار مجموعہ کلام ’’بلائیدوگمبوری‘‘ کی تقریب رونمائی ضلع کونسل ہال میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال منہاس الدین صدرمحفل ممتازماہرتعلیم سابق ای ڈی او مکرم شاہ تھے۔اقرارالدین خسرو،محمدذکرزخمی،مولانگاہ نگاہ،ہیڈماسٹرامان اللہ،ممتازشاعرادیب محمدعرفان عرفان،سابق صدرانجمن ترقی کہوارحلقہ پشاورسیداحمدسید،عنایت اللہ اسیر،حمیداللہ اوردیگرنے مرحوم شاعرمحمدچنگیزخان طریقی کے انقلابی شاعری تھے انہوں نے خوبصورت ادبی تخلیقات اپنے قلم کی زینت بناتے ہوئے کھوار ادب کے فروغ کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ مجموعہ کلام میں حمد، نعت ، صوفیانہ کلام ، اصلاحی نظمیں اور غزلیات شامل ہیں ۔مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرچترال منہاس الدین اورصدرمحفل مکرم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چنگیرخان طریقی مرحوم اپنے