چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) تحصیل نائب ناظم چترال خان حیات اللہ خان نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تمام اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اتوار کے دن ان کے گھرمیں پولیس گردی اور ان کی بیمارماں سمیت گھر والوں کو ہراسان کرنے کا سخت نوٹس لے کر اس غیر قانونی کاروائی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت خیبر پختونخوا پولیس کو ماڈل کے طور پر پیش کررہے ہیں۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری فضل ربی جان، صدر جے آئی یوتھ وجیہہ الدین ، ویلج ناظم نوید احمد بیگ اور دوسروں کی معیت میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کا ایک پڑوسی کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور اتوار کے روز جب پڑوسی نے متنازعہ قطعہ زمین پر کام کے لئے مشینری بھیج دی تو ان کے چھوٹے بھائی نے ان سے بات چیت کرکے کام کو روک دیا لیکن پولیس نے ان کے دو بیٹوں سمیت دیگر بھائیوں کے خلاف پرچہ چاک کردیا اور ان کی گرفتاری کے لئے بغیر وارنٹ کے ان کے گھرمیں داخل ہوگئے اور چاردیواری کی تقدس کو پامال کردی اور ان کے اہل خانہ