273

کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین کا دورہ موڑکہو، غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم

چترال (نامہ نگار)گزشتہ روزکو کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے موڑکہو کا دورہ کیا موڑکہو کے گاؤں پھارگرام کے غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکج بھی تقسیم کیں کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے عمائدین سے بھی ملاقات کیں۔ عمائدین نے علاقے کو درپیش مسائل سے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کو آگاہ کیا کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس نے علاقے کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کی موڑکہو کے عوام کے ساتھ اس دلی ہمدردی پر علاقے کے عوام نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں