408

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال لٹکوہ کے عوام سے غنڈہ ٹیکس لینے کی کوشش کررہے ہیں /ممبرتحصیل کونسل سیدمحمدعلی شاہ

چترال(پریس ریلیز)ممبرتحصیل کونسل یوسی کریم آبادسیدمحمدعلی شاہ نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کی طرف سے گرم چشمہ ،کریم آباداور ضلعے کے دوسرے علاقوں میں آلواورمٹرضلعے سے باہر لے جانے پر ٹیکس عائد کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال لٹکوہ کے عوام سے غنڈہ ٹیکس لینے کی کوشش کررہے ہیں ۔چترال کے باشعورعوام اُن کوکبھی بھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ میں تحصیل کونسل چترال کی طرف سے ٹیکس کمیٹی کاممبرہونے کے باوجودمجھے اعتمادمیں لئے بغیرانہوںآلواورمٹرپر ٹیکس عائد کیاہے۔وادی لٹکوہ کے مکینوں نے تحصیل کونسل کے عوام دشمن فیصلے کوشدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غیر قانونی قراردی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے نے آلو کے علاوہ سیب، ٹماٹر، مٹر، پیاز اور کیٹوری(خشک توت)پر بھی ٹیکس عائد کردی ہے جوکہ ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف پورا چترال سراپا احتجاج ہوگا۔اگرکوئی ناخوشگواروقعہ پیش آئے تواُس کی تمام ترذمہ داری تحصیل کونسل اورٹی اے پرعائدہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں