216

ڈاکٹرعارف علوی کو صدر پاکستان نامزدکردیا

تحریک انصاف  نے صدرمملکت کیلئے ڈاکٹر عارف علوی کونامزد کردیا۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےصدرپاکستان کیلئے عارف علوی کی نامزدگی کی منظوری دی ہے۔عارف علوی کاتعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہےعام انتخابات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 247 سے کامیاب ہوئےہیں۔موجودہ صدر کی مدت 4 ستمبر کو پوری ہورہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں