280

عید کی صبح دروش اوسیک اور مضافات میں اچانک مسلادھار بارش ،اوسیک میں سیلاب سے 10 گھروں سمیت دکانات اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں

چترال ۔۔۔۔ عید کی صبح دروش اوسیک اور مضافات میں اچانک مسلادھار بارش ہوئی ۔ جس کے نتیجے میں اوسیک میں شدید سیلاب آیا ۔اور 10 گھروں سمیت دکانات اور گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کم سے کم 10 گھروں کو مکمل اور کئی کوجزوی نقصان پہنچا ہے ۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ متاثرہ گھروں کے افراد کھلے آسمان تلے پڑےہوئے ہیں۔ اور بعض رشتہ داروں کے ہاں پناہی لے رکھی ہے ۔ متاثرین کو فوری امداد کی اشد ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق عید کی صبح جب ان گھروں کے لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف تھے ۔ کہ آسمان میں گرج چمک کے ساتھ مسلا دھاری بارش شروع ہوئی۔اور اس کے کچھ ہی دیر بعد گاؤں کے درمیان میں سے گزرنے والی برساتی نالے میں زبردست سیلاب آیا۔ جس نے نالے کے آس پاس موجود گھروں ، با غات،دکانات اور گاڑیوں کو بہاتا ہوا دریائے چترال میں گر گیا ۔ تاہم سیلاب کی خوفناک آواز کی وجہ سےلوگ گھروں کو پہلے ہی چھوڑ کر محفوظ مقامات میں پناہی لے رکھے تھے ۔ جس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیلاب سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اور اوسیک دروش روڈ و چترال پشاور روڈ ہرقسم ٹریفک کئلیے بندہوئے ۔ تاہم بعد آزان چترال پشاور روڈ ہلکی ٹریفک کئلیے کھول دیا گیا ۔ جبکہ اوسیک دروش روڈ تاحال بند ہے ۔ روڈ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔ اور ہزاروں کی آبادی کا یہ علاقہ مکمل طورپرمحصور ہوکر رہ گیا ہے ۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے متاثرین کی مدد کرنے اور روڈکھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں