266

متاثرین سیلاب اوسیک کے غم میں برابر شریک ہیں، تعاؤن بھی کرینگے/قاری فیض اللہ چترالی

دروش(نامہ نگار) معروف عالمدین و سماجی شخصیت قاری فیض اللہ چترالی کا خلوص اور محبت سے بھر ا پیغا م اوسیک دروش کے سیلاب زدہ گان تک پہنچایا گیا۔ قاری فیض اللہ چترالی اس وقت فریضہ حج کی ادائیگی کے سلسلے میں منیٰ (سعودی عرب) میں ہیں جہاں سے آج انہوں نے اپنے معتمد خاص خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان اور قاری جمال عبدالناصرسے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اس ناگہانی آفت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ قاری فیض اللہ چترالی نے کہا کہ چونکہ وہ اسوقت ملک سے باہر ہیں لہذا ان کا پیغام سیلاب زدہ بہن بھائیوں تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جید علماء کرام کے ہمراہ اس مقدس مقام پر سیلاب زدگان کیلئے خصوصی دعائیں بھی کرینگے اورسیلاب سے متاثرہ اپنے بہن بھایؤں کے ساتھ بحالی کے لئے بھر پور تعاون بھی کیا جائیگا۔ قاری فیض اللہ چترالی کا یہ خصوصی پیغام جمعرات کے روز قاری جمال عبدالناصر اور ممبر تحصیل کونسل قاضی قصور اللہ قریشی کے ہمراہ متاثرین کیمپ کا دورہ کرکے متاثرین تک پہنچایا ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہونے والے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اتوار کے روز خطیب مولانا خلیق الزمان ودیگر ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ دورہ کیا جائے گا اور نقصانات کے بارے میں تفصیلی اطلاع قاری فیض اللہ چترالی تک پہنچا ئی جائے گی اور بہت جلد متاثرین کو امداد فراہم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں